نئی دہلی،یکم جنوری (آئی این ایس انڈیا) اپنی مدت کے آخری دنوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں مقیم ہندوستانی کارکنوں کو ایک جھٹکا دیا ہے۔ ٹرمپ پہلے سے ہی جاری گرین کارڈز اور ورک ویزوں پر پابندیاں 31 مارچ تک بڑھا چکے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے اس سے متعلق ایک آرڈر پر دستخط کیا۔صدر ٹرمپ نے اپنے حکم میں کہا کہ امریکہ کے لیبر مارکیٹ اور امریکی عوام کی صحت پر کورونا کے اثرات وسیع پیمانے پر چل رہے ہیں۔ ٹرمپ کے حکم میں بے روزگاری کی شرح، ریاستوں کی طرف سے جاری تاجروں پر مہاماری سے متعلق پابندی اورگزشتہ سال کے وسط سال سے کورونا وائرس کے انفیکشن میں اضافے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ اعلان 31 مارچ 2021 کو ختم ہوگا اور ضرورت کے مطابق اسے جاری رکھا جاسکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ گرین کارڈز اور ورک ویزوں پر پابندی کے خاتمے کا دائرہ کارونا انفیکشن پر منحصر ہوگا۔واضح رہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن 20 جنوری کو اقتدار سنبھالنے جارہے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے ٹرمپ کے بہت سے فیصلوں میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے، حالانکہ اس فیصلے پر ان کا ردعمل ابھی واضح نہیں ہے۔
تاہم بائیڈن نے ان پابندیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ لیکن اس کے جواب میں وہ ٹرمپ کے فیصلے میں کتنا تبدیل کریں گے یہ واضح نہیں ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ اپریل میں ٹرمپ نے گرین کارڈ رکھنے والوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جون میں ٹرمپ نے H-1B ویزوں پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔ اس پابندی کا اثر امریکہ میں انفارمیشن ٹکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والے ہندوستانیوں پر پڑا ہے۔